ممبئی،19جون(ایجنسی) ممبئی میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے. ابھی 12 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے. اس سلسلے میں ابھی تک تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ آٹھ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے. پولیس کمشنر نے بتایا کہ سینئر پولیس انسپکٹر اور سات
دیگر پولیس اہلکاروں کو غفلت برتنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے. ان ساتوں میں تین اہلکار اور چار کانسٹیبل ہیں.
پولیس نے اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 304، 328 اور 34 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے.